7 جولائی، 2024، 7:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85532667
T T
0 Persons

لیبلز

68 فیصد اسرائيلیوں کو جنگ میں فتح کی امید نہيں ، اسرائيلی سروے

تہران - ارنا - صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ہفتہ کے روز ایک سروے شائع کیا جس میں تقریباً 70 فیصد صیہونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں غزہ کی جنگ میں یقینی فتح کی کوئی امید نہیں ہے اور ان میں سے 68 فیصد نے اس جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کی کارکردگی کو انتہائی برا قرار دیا ہے۔

غزہ جنگ کے 9 ماہ کے بعد صیہونی حکومت کے چینل 12 نے آج صیہونیوں کے درمیان کئے جانے والے  ایک سروے  کی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد  اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی طرف سے غزہ جنگ کا  مینیجمنٹ  "خراب" ہے۔

اس چینل  کے مطابق، زیادہ تر صہیونی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگ سے متعلق کارکردگی کے بارے میں  اچھا نظریہ نہيں رکھتے۔

 چنانچہ صرف 28 فیصد کا خیال ہے کہ جنگ میں نیتن یاہوکی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

سروے کے مطابق 46 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیرجنگ  یوو گالانٹ نے جنگ کو خراب طریقے  آگے بڑھایا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل جنگ میں مکمل فتح کے قریب ہے، 68  فیصد نے کہا کہ اسرائيل کی  فتح کا "امکان نہیں"، 23 فیصد  نے کہا کہ یہ قریب ہے، اور  7 فیصد  نے کوئی رائے نہیں ظاہر کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .